واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ناسا نے ماضی میں چھپا زمین کی طرح کا ایک اور سیارہ دریافت کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دور دراز کی دنیا جیسے سیارے کو اس وقت دریافت کیا گیا جب کیپلر خلائی دوربین سے آنے والے پرانے مشاہدے کو سائنسدان جانچ رہے تھے جس نے 2018 میں اس کا کام روک دیا تھا لیکن اس سے قبل ستاروں سے ایک بہت بڑا اعدادو شمار فراہم کیا تھا۔
ایک سیارے کو پہلے ایک کمپیوٹر الگورتھم کے ذریعہ خارج کر دیا گیا تھا جس نے اسے غلط شناخت کیا تھا لیکن نئی تحقیق میں پتا چلا کہ یہ واقعتاً یہ ایک پہلے سے دریافت شدہ سیارہ تھا۔