واٹس ایپ کا شاندارفیچر لانچ کے قریب

Last Updated On 20 April,2020 09:57 am

(ویب ڈیسک) لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں گھر پر موجود لوگوں کی جانب سے تمام تر کام آن لائن کیا جا رہا ہے اس لیے صارفین ویڈیو کالنگ کی ایپس کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کی انتظامیہ نے اس ضمن میں گروپ ویڈیو کالنگ کے فیچر پر کام تیز کردیا ہے


رپورٹس کے مطابق پیغامات اور ویڈیو کالنگ کے مقبول ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے گروپ ویڈیو کالنگ میں مزید لوگوں کو شامل کرنے کی گنجائش میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے ابھی اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گروپ ویڈیو کالنگ میں کتنے لوگوں میں اضافہ کر رہا ہے جب کہ فیچر کو واٹس وایپ میں شامل کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی تاحال نہیں کیا گیا ہے۔