برسلز: (روزنامہ دنیا) یورپی خلائی ایجنسی نے نظامِ شمسی سے ماورا نئے سیاروں کی دریافت کیلئے جو نئی خلائی دوربین بنائی ہے وہ آزمائش کے بعد اپنے اولین مشاہدے میں مصروف ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دوربین کو ‘کے اوپس’ کا نام دیا گیا ہے جو دی کیرکٹرائزنگ ایکزوپلانیٹ سیٹلائٹ’ کا مخفف ہے۔ مسلسل تین ہفتے کے ٹیسٹ کے بعد یہ ہبل خلائی دوربین کی طرح اپنے مدار میں ہے اور اب اس نے دوردراز سیاروں اور ان کے گرد چمکتے ستاروں کا مشاہدہ بھی شروع کردیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مارچ کے اختتام پر اس کے فوکس کو ٹیسٹ کیا گیا جو بہت عمدہ تھا اور اس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر استعمال میں لایا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ دوردراز سیاروں کو دیکھے گی تاکہ ان کے اطراف کسی ممکنہ سیارے کا مشاہدہ کیا جا سکے۔ اس طرح توقع ہے کہ خلائی دوربین ہبل کی طرح یہ بہت سی اہم دریافتیں بھی کر سکے۔