برطانیہ میں بھی کورونا مریضوں کا پتہ لگانے والے ایپ کی تیاری

Last Updated On 29 April,2020 10:42 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں اب مختلف فرمز نجی کمپنیوں کیلئے ایسی ایپ تیار کر رہی ہیں جس سے ملازمین میں اگر کسی کو کورونا وائرس کی وبا لگ چکی ہوگی تو اسکا پتہ چلایا جاسکے گا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کا کھوج لگانے والی موبائل ایپ لانچ کی گئی تھی جسے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں شہریوں نے اسے ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے استعمال سے سینٹی میٹر کی دوری پر موجود وبا کے شکار ورکر کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے گی اور مرض میں مبتلا شخص کی نشاندہی کے بعد اسے آئسولیٹ ہونے کے لیے کہا جاسکے گا تاہم وکلا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کچھ پرائیویسی کو قربان کئے بغیر اسکا استعمال مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ کنٹیکٹ ٹریسنگ نامی اس ایپ کی تیاری ابھی جاری ہے اور کاروباری ادارے کاروبار کھولنے سے پہلے وائرس کے پھیلاؤ کو ٹریک کرنے کیلئے اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
 

Advertisement