نیویارک: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی، برطانیہ میں مزید 586 برازیل 520، فرانس 367، اٹلی میں 382 ہلاکتیں ہوئیں۔ اسپین نے جون کے آخر تک مرحلہ وار لاک ڈاؤن ہٹانے کا منصوبہ بنا لیا۔
کراہ ارض مہلک وائرس کی لپیٹ میں ہے، برطانیہ میں مزید 586 ہلاکتوں کے بعد تعداد 21 ہزار 678 ہو گئی، برازیل میں مزید 520 لقمہ اجل بنے، تعداد 5 ہزار 83 ہو گئی۔
فرانس میں مزید 367 ہلاکتوں کے بعد تعداد 23 ہزار 660 ہو گئی، اٹلی میں مزید 382 ہلاکتیں ہوئیں، 27 ہزار 359 ہو گئی۔ اسپین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ جون کے آخر تک مرحلہ وار لاک ڈاؤن ہٹانے کا منصوبہ بنا لیا۔ فرانس میں 11 مئی سے دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پرتگال آئندہ ہفتے ملک میں ہنگامی صورتحال ختم کر دے گا۔
چین میں گذشتہ روز کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا، برطانوی بحریہ نے آبدوز کے کپتان کو ماتحت افراد کو لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی کرنے کی اجازت دینے پر ملازمت سے ہٹا دیا ہے۔