امریکا میں ہنگاموں کے دوران آئی فونز کی چوری، ایپل نے لٹیروں کی کھوج لگالی

Last Updated On 05 June,2020 07:01 pm

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکا کی معروف ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ملک میں جاری ہنگاموں کے دوران سٹوروں سے آئی فونز چوری کرنے والے لٹیروں کی کھوج لگا لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی خبر کے مطابق امریکا میں ایپل سٹورز سے ہنگاموں کے دوران چوری کیے گئے تمام آئی فونز کو بلاک کرتے ہوئے لٹیروں سے کہا گیا ہے کہ یہ ڈیوائسز ان کے کسی کام کی نہیں، برائے مہربانی انھیں واپس کردیں۔

خیال رہے کہ بہت عرصہ سے ایسی خبریں زیر گردش تھیں کہ ایپل کمپنی نے اپنی تمام ڈیوائسز میں ایک ایسا سافٹ وئیر انسٹال کیا ہے جس سے چوری ہونے والے تمام موبائل فونز اور دیگر چیزوں کا فوری پتا چل جائے گا۔