میکسیکو سٹی: (روزنامہ دنیا) خون پر دنیا بھر میں تحقیق کی جا رہی ہے اور مصنوعی حیاتیات کے ذریعے بھی اس کی افادیت بڑھانے پر کام ہو رہا ہے۔
سائنسدانوں نے خون کے سرخ خلیات کو مصنوعی طور پر تیار کرلیا ہے جن میں دیگر بہت سے خواص شامل کئے گئے ہیں۔ اس اختراع کے ذریعے ناصرف خون کے سرخ خلیات کے ذریعے آکسیجن کو بدن کے کسی بھی حصے میں بھیجا جاسکتا ہے بلکہ خاص ادویات کو بھی جسم میں پہنچایا جا سکتاہے۔
سائنسدانوں کا دعوی ہے کہ اس کے علاوہ یہ خلیات زہریلے اجزا کی شناخت اور دیگر بہت سے کام بھی کرسکیں گے۔