سام سنگ کا سستا ترین سمارٹ فون متعارف، قیمت انتہائی کم

Last Updated On 22 July,2020 05:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے صارفین کیلئے اپنا سستا ترین سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

یہ فون نیلے، کالے اور سرخ رنگوں میں میں فروخت کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔ فون کی پچھلی طرف ایل ای ڈی فلیش کیساتھ 8 میگا پکسل کیمرا جبکہ سامنے 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری، ہیڈ فون جیک اور ہائبرڈ سم سلاٹ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک جی بی ریم، 16 سے 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔ جبکہ میڈیا ٹیک ایم ٹی 6739 پراسیسر کواڈ کور سی پی یو کے ساتھ موجود ہے۔

واضح رہے کہ سام سنگ کی جانب سے اس فون کو ابھی صرف انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا۔ تاہم دیگر ممالک میں اس کی لانچنگ کب ہوگی؟ اس بارے میں کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

سام سنگ کے اس سستے ترین فون میں 5.3 انچ کا پی ایل ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن 18:5:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے یعنی بیزل کافی نمایاں ہیں۔