اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا ہے کہ یوٹیوب جیسے پلیٹ فارم پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے کہا کہ پاکستان میں 3 سال یوٹیوب پر پابندی رہی جس سے ہمارے کانٹینٹ لکھنے والوں کو شدید پریشانی ہوئی، اب اسے پھلنے پھولنے کا موقع ملا ہے اور ہزاروں افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
Banning a platform like YouTube is not a solution. The 3 years when YouTube was banned in Pakistan it held back our content creator ecosystem which has just started to flourish now, creating employment opportunities for thousands.
— Tania Aidrus (@taidrus) July 22, 2020
تانیہ ایدروس نے مزید کہا کہ ہمیں پالیسی اور مکالمے کے ذریعے مواد کی بہتر حالت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے، پابندی لگانے جیسے اقدامات سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا اور یہ ہمیں ڈیجیٹل پاکستان کا نظریہ حاصل کرنے سے دور کر دے گا۔
Our focus should be on ensuring better curation of content through policy and dialogue. Brute force measures like banning will not serve any purpose and will hold us back from achieving the vision of #DigitalPakistan.
— Tania Aidrus (@taidrus) July 22, 2020
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیا تھا۔