بیجنگ: (ویب ڈیسک) ایک چینی کمپنی یونی ہرٹز نے دنیا کا سب سے چھوٹا سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اس کا حجم صرف کریڈٹ کارڈ کے برابر ہے۔
یہ سمارٹ فون 2017ء میں متعارف کرائے گئے جیلی فون کا نیا ورژن ہے۔ یہ فون 3 انچ ڈسپلے، 2000 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ 8 اور 16 میگا پکسل کیمروں، اپ گریڈ کیمرا سسٹم اور جی پی ایس سنسر سے لیس ہے۔
چینی کمپنی یونی ہرٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فون کی بیٹری لائف 2017 کی ڈیوائس سے دوگنا زیادہ وقت تک کام کرتی ہے۔ یہ فون آپ کے موبائل کے حوالے سے ساتھی ڈیوائس کے طور پر کام کرے گی، جس کو لے کر باہر گھومنا، ورزشن کرنا یا بڑے حجم کے اسمارٹ فون سے کچھ دور رہنا آسان ہوگا۔