کیلفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا کی مشہور سماجی رابطوں کی ایپ واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جسے ‘’میوٹ آل ویز’’ کا نام دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کے گروپس کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ کہا جا رہا ہے کہ صارفین اگر چاہیں گے تو یہ فیچر کسی بھی گروپ کے نوٹیفکیشن کو ہمیشہ کیلئے بلاک کردے گا۔
خیال رہے کہ ابھی تک واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو صرف آپشنز ہی میسر ہیں۔ اس کے تحت نوٹیفکیشن کو آٹھ گھنٹے، ایک ہفتے یا ایک سال کے لیے میوٹ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اب نئے فیچر کی مدد سے صارفین انھیں غیر معینہ مدت کیلئے بلاک کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.20.197.3 میں موجود ہے۔ اگر آپ بیٹا یوزر ہیں تو اس ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرکے اس فیچر کی آزمائش کر سکتے ہیں۔