اسلام آباد (روزنامہ دنیا) ٹریفک پولیس کے مطابق اہلکار یاسر آفتاب کی یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوجانے کے بعد اسے معطل کیا گیا ہے کیوں کہ اس نے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ ایس ایس پی ٹریفک کو پیش کی جائے گی، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں ایک لیڈی کانسٹیبل کو بھی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر برطرف کیا گیا تھا۔
جاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کا مشغلہ گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا تھا لیکن کانسٹیبل کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو افسران غصے میں آ گئے جس کے بعد ڈی ایس پی عہدے کے افسر نے انکوائری کی اور الزام درست ثابت ہونے پر فوری خاتو کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
برطرفی کے بعد لیڈی کانستیبل وفا توقیر بھی غصے میں آگئیں اور الزام لگایا کہ محکمے نے ان پر ظلم کا پہاڑ توڑا ہے، ویڈیو زبنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں میں بنائی تھیں، کس نے لیک کیں یا کرائیں! معلوم نہیں۔