اسلام آباد (روزنامہ دنیا) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان پی ٹی اے خرم مہران نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پب جی پر پابندی ختم کرنے کا نہیں بلکہ پی ٹی اے کو یکم جولائی کی پابندی کے حکم نامے کی تفصیلات جاری کرنے کاحکم دیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ پی ٹی اے نے پب جی کو بلاک رکھنے کے حوالے سے تفصیلی احکامات جاری کردیئے ہیں، پی ٹی اے کی جانب سے 9 جولائی کو ہونے والی سماعت کے بعد اور پی ای سی اے 2016 کی دفعات کے تحت ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق احکامات جاری کئے گئے ہیں، پی ٹی اے نے اہم خدشات دور کرنے سے متعلق موزوں فریم ورک کے حوالے سے مطلع کرنے کے لئے بھی پب جی انتظامیہ سے رابطہ کیا تاہم ابھی تک پب جی کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔