ہانگ کانگ: (روزنامہ دنیا) ایک چھوٹا موبائل ویب کیم تیار کیا گیا ہے جو آپ کو یاد رکھتے ہوئے اپنی گردن کو آپ کی جانب رکھتا ہے، مصنوعی ذہانت کے تحت چلنے والے ویب کیم کو اوبس بوٹ کا نام دیا گیا ہے۔
اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نیورل نیٹ ورک کی بدولت اپنے دیکھنے والے شخص کو فریم میں رکھتے ہوئے فوکس کرتا ہے۔ موٹر کے ذریعے ٹریکنگ کے دوران بھی اس کا کیمرہ دھندلا نہیں پڑتا اور نہ ہی آپ فوکس یا فریم سے باہر ہوتے ہیں۔ یوں ویڈیو کال، یوٹیوب ویڈیو ریکارڈنگ یا کسی بھی عمل کیلئے آپ کو ایک جگہ ساکت ہو کر بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کیمرہ دو طرح سے حرکت کرتا ہے یعنی اوپر اور نیچے 45 درجے تک حرکت کرتا ہے۔ اس کا مائیک اطراف کے شور کو کاٹتے ہوئے صرف آپ کی بات آگے بڑھاتا ہے، ویب کیم اس وقت 45 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 119 ڈالر میں دستیاب ہے۔