اینڈرائیڈ فونز کو صرف 15 منٹ میں چارج کرنیوالی ٹیکنالوجی تیار

Published On 13 August,2020 09:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اس ٹیکنالوجی کا صرف اینڈرائیڈ فونز کو فائدہ ہوگا، ایپل کمپنی نے اس نئے فیچر کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ جدید ٹیکنالوجی کوال کوم کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ کوال کوم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئیک چارج 5 سے صارفین اپنی ڈیوائسز کو زیادہ وقت کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

اس نئی ٹیکنالوجی سے چارجنگ کیلئے سام سنگ گلیکسی ایس 20 فائیو جی، ایل جی وی 30 اور نوکیا ایٹ کو موزوں قرار دیا گیا ہے۔

ایپل اس فیچر کو شامل نہیں کرے گا۔ ایپل کی موجودہ مساوی تیز ترین ٹیکنالوجی آئی فونز کو 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج کر سکتی ہے۔

چارجنگ کے ایک نئے معیار کے متعارف ہونے کے بعد عنقریب سمارٹ فونز کو مکمل چارج ہونے کے لیے 15 منٹ سے بھی کم وقت درکار ہو گا۔