آنتوں سے بیکٹیریا کے نمونے لینے والا سستا برقی کیپسول

Published On 16 August,2020 03:12 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) آنتوں کے اندر تار کے ذریعے کیمرہ داخل کر کے دیکھنے کا عمل کولونوسکوپی کہلاتا ہے اوراب اس پورے آلے کو الیکٹرانک کیپسول میں سمودیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کیپسول معدے سے ہوتا ہوا آنتوں سے گزرتا اور وہاں موجود بیکٹیریا کے نمونے جمع کرتا رہتا ہے، ان بیکٹیریا کو بعد میں معدے کے امراض کی نشاندہی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنا کر پوری غذا ہضم کرنے والی نالی کو جانچنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے ذریعے منہ، معدہ، جگر، مثانہ، چھوٹی اور بڑی آنت سے بھی بیکٹیریا کے نمونے لئے جاسکتے ہیں۔ یہ کیپسول پوردوا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بنایا ہے۔