پیٹرولیم ڈویژن کی دریافت وپیداوار سے متعلق معلومات پر مبنی جدید ڈیش بورڈ ایپ تیار

Published On 16 August,2020 10:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیٹرولیم ڈویژن نے دریافت اور پیداوار سے متعلق موثر معلومات پر مبنی جدید ڈیش بورڈ ایپ تیار کی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے اتوار کو اسلام آباد میں جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کے پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن تصور کے تحت پیٹرولیم ٹیکنالوجی کمپنی ایل ایم کے آر کے تعاون سے ایکسپلوریشن مینجمنٹ سسٹم ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ توانائی کے وزیر عمر ایوب خان پیٹرولیم کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ندیم بابر اور سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود کسی اضافی بجٹ، آئی ٹی آلات یا غیر ملکی معاونت کے بغیر مکمل کیا گیا ہے۔