چین دنیا کا پہلا 2 نشستوں والا سٹیلتھ طیارہ بنائیگا

Published On 17 August,2020 05:01 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چینگدو ایئرکرافٹ ڈیزائن انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے منصوبہ بندی شروع کردی، پہلے سے زیادہ جدید، ایف 35 کے مقابلے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

تفصیل کے مطابق چین نے دنیا کا پہلا 2 نشستوں والا سٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین اپنے جدید ترین سٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 20 پر مبنی 2 نشستوں والے طیارے کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔

جے 2 تیار کرنے والے چینگدو ایئرکرافٹ ڈیزائن انسٹیٹیوٹ (سی اے ڈی آئی) کے ماہرین دنیا کے پہلے ایسے سٹیلتھ طیارے کی تیاری پر کام کر رہے ہیں، جس میں 2 پائلٹ سفر کر سکیں گے جبکہ یہ پہلے سے زیادہ جدید بھی ہوگا۔

اس طیارے کا خاکہ بھی سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا کہ یہ ایک چھوٹے اور ارلی وارننگ جنگی طیارے کا کام کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ نیا طیارہ ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے ہتھیاروں سے لیس ہوگا، مگر اسے بمبار کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا۔