چینی کمپنی شیاؤمی نے دنیا کا پہلا شفاف ٹیلی ویژن تیار کر لیا

Published On 17 August,2020 08:44 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) شیاؤمی کی جانب سے اس ٹیلی وژن کو ‘’مائی ٹی وی لکس’’ کا نام دیا گیا ہے، خبریں ہیں کہ اسے رواں ماہ ہی عام صارفین کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

اس ٹیلی وژن کی خاص بات یہ ہے کہ ناظرین کو اس میں کوئی بھی متحرک منظر دھندلایا ہوا محسوس نہیں ہوگا۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹی وی تمام نقائص سے پاک بنایا گیا ہے۔

شیاؤمی کے اس ٹیلی وژن کی سکرین ایک ملی سیکنڈ میں ریفریش ہو جاتی ہے۔ اس کی لمبائی 55 انچ اور موٹائی صرف 5.7 ملی میٹر ہے۔ اس کا پورا پینل او ایل ای ڈی پر مشتمل ہے۔ ٹی وی بند ہوتے ہی شیشہ بن جاتا ہے اور اس کی سکرین ایک ارب سے زائد رنگ دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اگر ٹی وی نہ چل رہا ہو تو اس کے آر پار دیکھا جا سکتا ہے۔ شیاؤمی کے مطابق یہ پہلا شیشہ ٹی وی ہے جو بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے اور اس کی فروخت اگلے چند دنوں میں متوقع ہے۔