لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ٹورازم پنجاب ایپ اور ڈی ٹی ایس سسٹم ایپ کا افتتاح کیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب ٹورازم ایپ پر پانچ سو گیارہ سیاحتی مقامات کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری اس ایپ کے ذریعے سیاحت سے متعلق آن لائن معلومات اور خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈی ٹی ایس سسٹم ایپ ٹورآپریٹرزکے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔