لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) مصر کے سائنسدان ڈاکٹر ماہر القادی نے ایسی تکنیک وضع کی ہے جس کی بدولت برفباری سے بھی بجلی تیار کی جاسکتی ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے کیمیادان ماہرالقادی اور تحقیقی ٹیم کے دوسرے رکن رچرڈ کینر نے کہا کہ جب ایک مٹیریل کے الیکٹرون اتر کر دوسرے مٹیریل پر جاتے ہیں تو اس عمل کو برق سکونی کہا جاتا ہے۔
ماہرالقادی نے بتایا کہ انہوں نے بہت سے مادے آزمائے جن میں سلیکون سے بنے نینوجنریٹر نے سب سے بہتر کام دکھایا ہے۔ انہوں نے تھری ڈی پرنٹنگ سے الیکٹروڈ تیار کئے ہیں اور انہیں خاص قسم کے جوتوں کے نیچے لگایا ہے مگر ان سے بجلی کی بہت معمولی مقدار ہی حاصل ہوئی ہے۔ تاہم ٹی ای این جی میں شمسی پینل لگا کر اس کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر ماہر کہتے ہیں کہ کرہ ارض پر جتنی برف پڑتی ہے اس سے بڑے پیمانے پر بجلی بنائی جاسکتی ہے۔