کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) عالمی خلائی ہفتے کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ اس سال ان تقریبات کا موضوع خلائی سیاروں سے انسانی زندگی میں بہتری ہے۔
کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ان تقریبات کا انعقاد زیادہ تر آن لائن کیا جائیگا۔ پاکستان کا خلائی تحقیق کا قومی ادارہ سپارکو بھی دوہزار پانچ کے بعد سے ہر سال خلائی تقریبات کا ہفتہ منارہا ہے۔
عالمی خلائی ہفتہ ہر سال چار سے دس اکتوبر تک اس واقعے کی یاد میں منایا جاتا ہے جب انیس سوستاون میں آج کے روز زمین سے پہلا خلائی سیارہ Sputnik-I خلا میں چھوڑا گیا اور دس اکتوبر انیس سو سڑسٹھ کو بیرونی خلائی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔