کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے اب صارفین دوسروں کے موبائل فونز سے ویڈیوز اور تصویریں ڈیلیٹ کر سکیں گے۔
تاہم واٹس ایپ نے کسی بھی ایسے فیچر پر تبصرہ کرنے معذرت کرتے ہوئے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ یہ خبریں برطانوی میڈیا میں سامنے آ رہی ہیں کہ میل آن لائن نے واٹس ایپ کے حکام سے رابطہ کیا تھا۔
کہا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر اینڈرائڈ ورژن 2.20.2011 کے ساتھ فراہم کیا جائے گا جس پر تیاری کا کام جاری ہے۔
واٹس ایپ صارف جب ویڈیو یا تصویر بھیجنے سے پہلے ایکسپائرنگ میڈیا آپشن منتخب کرے گا تو دوسرا صارف جیسے ہی انھیں دیکھے گا وہ خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔
ڈبلیو اے بیٹا کے مطابق یہ واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر جس پر ابھی تک کام جاری ہے۔ فیچر میسج باکس کے بالکل پاس ہی ہوگا۔ صارفین کوئی بھی میڈیا بھیجنے سے قبل اس کا انتخاب کر سکیں گے۔