کراچی: (روزنامہ دنیا) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سرخ سیارہ مریخ اس وقت زمین سے قریب آگیا ہے اور پورے ہفتے یہ زمین سے قریب ہی رہے گا۔ ان سات دنوں میں مریخ کا زمین سے فاصلہ تقریباً 6 کروڑ 21 لاکھ کلومیٹر رہے گا
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا ہی ایک اور موقع آج سے پندرہ سال بعد یعنی 2035 میں دوسری بار آئے گا۔ واضح رہے کہ زمین اور مریخ میں قربت کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ مریخ اس وقت زمین سے کم ترین فاصلے پر ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مریخ اور زمین کے درمیان اوسط سے خاصا کم فاصلہ ایک دو دن یا چند گھنٹے نہیں بلکہ پورے ایک ہفتے تک برقرار رہے گا۔
اگر آپ بھی فلکیات، یعنی ستاروں، سیاروں اور کہکشاؤں وغیرہ کا شوق رکھتے ہیں تو یہ پورا ہفتہ آپ مریخ پر با آسانی نظر رکھ سکیں گے ۔لمحہ بہ لمحہ واقف رہنے کیلئے ‘‘دی لائیو سکائی’’ کی ویب سائٹ پر ‘‘مارس ٹریکر’’ آپ ہی کیلئے ہے۔