اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئے تاوان مانگنے والا وائرس

Published On 12 October,2020 12:54 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) مائیکرو سافٹ نے اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ نیا وائرس آپ کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے اس رینسوم ویئر کو ‘‘مال لاکر ڈاٹ بی’’ کا نام دیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق وائرس آن لائن فورمز اور ویب سائٹس کے ذریعے منتقل ہو رہا ہے اگر یہ مالویئر کسی فون میں گھس آئے تو سب سے پہلے صارف کو فون کی سکرین تک رسائی سے روکتا ہے ، دیگر رینسم ویئر کے برخلاف ‘‘مال لاکر ڈاٹ بی’’ فون کی زبان کو خفیہ نہیں کرتا اور یہ ایسا پیغام دکھاتا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی طرف سے ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے اور سکرین کو غیر مقفل کرنے کیلئے تاوان کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

سکرین کھولنے کے عوض رقم کے مطالبے پر مبنی دھمکی آمیز پیغامات دکھائی دیتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایسی ایپ کوڈاؤن لوڈ نہ کریں جس کا لنک واضح نہ ہو، سورس مشکوک ہو اور جو معروف بھی نہ ہو۔