خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اشتہارات کا آن لائن نظام بحال کر دیا

Published On 09 October,2020 01:04 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں سرکاری اشتہارات کا آن لائن نظام بحال کر دیا گیا، اشتہارات کی آن لائن وصولی، پراسیسنگ، اجراء کا نظام اب ڈیجیٹل ہوگا۔

خیبرپختونخوا میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے ڈیجیٹائزیشن کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا، پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن اشتہارات کا نظام بحال کردیا گیا، معاون خصوصی کامران بنگش نے انٹیگریٹڈ ایڈورٹائزمنٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔

معاون خصوصی کے مطابق اشتہارات کی آن لائن وصولی، پراسیسنگ، اجراء کا ڈیجیٹل نظام تیارکیا گیا ہے، عوام کو سرکاری اشتہارات تک بہتررسائی میں مدد ملے گی۔ بلنگ اور پیمنٹ سمیت زیادہ تر امور آن لائن ہوں گے، تمام ریکارڈ خودکارعمل سے محفوظ ہو گا۔ معاون خصوصی کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں ای گورننس ممکن بنا رہے ہیں۔

 

Advertisement