لاہور: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک کی وی پی این کے ذریعے بندش کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا گیا، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے گزشتہ دنوں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کر دی تھی۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بلاک کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام اس ویڈیو شیئرنگ ایپ پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے پر اٹھایا گیا۔