بیجنگ: (ویب ڈیسک) فن لینڈ کی ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی نے اپنے دو نئے فونز کو چین میں متعارف کرا دیا ہے۔ ان فونز کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں فور جی کی سپورٹ دی گئی ہے۔
نوکیا 215 فور جی 289 یوآن اور نوکیا 225 فورجی کی قیمت 349 یوآن ہے۔ نوکیا 215 فور جی فون 14 اکتوبر جبکہ نوکیا 225 فورجی 17 اکتوبر سے چینی صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔
نوکیا 225 فورجی میں بیٹری لائف بڑھانے والے چپ سیٹ بھی دی گئی ہے اس لئے اس کی قیمت دوسرے موبائل سے زیادہ ہے جبکہ اس میں پچھلی طرف ایک کیمرا بھی دیا گیا ہے جو 215 فورجی میں شامل نہیں ہے۔
نوکیا کی جانب سے چینی صارفین کیلئے پیش کئے گئے دونوں موبائل فونز میں ریڈیو، ایل ای ڈی فلیش لائٹس اور مائیکرو ایس ڈی سلاٹس دی گئی ہیں۔ دونوں کا ڈیزائن کافی ملتا جلتا ہے۔ نوکیا 215 فور جی اور 225 فور جی وی او ایل ٹی ای اور ایچ ڈی کالز سپورٹ بھی موجود ہے۔