نیویارک: (روزنامہ دنیا) ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ 'واسپ 12 بی' نامی ایک سیارہ بڑی تیزی سے اپنے مرکزی ستارے کے قریب ہوتا جا رہا ہے اور وہ ہمارے سابقہ اندازوں سے بہت پہلے ہی اپنے ستارے سے ٹکرا کر فنا ہوجائے گا اور اپنا وجود ختم کرلے گا۔
اس سے بہت کم روشنی منعکس ہوتی ہے جس کی بناء پر اسے کوئلے سے بھی زیادہ کالا سیارہ کہا جاتا ہے۔ اپنی کچھ عجیب و غریب خصوصیات کے باعث ماہرین نے باقاعدگی سے اس پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
کورنیل یونیورسٹی کے ماہرینِ فلکیات نے اسی حوالے سے سابقہ اندازوں کو مزید بہتر بناتے ہوئے کہا کہ واسپ 12 بی کی اپنے مرکزی ستارے کی طرف بڑھنے کی رفتار زیادہ ہے اور اس طرح یہ صرف 29 لاکھ سال بعد ہی اپنے ستارے سے ٹکرا جائے گا۔ یہ تفصیلات دی ایسٹرونومیکل جرنل میں اشاعت کیلئے منظور ہوچکی ہیں۔