فرانسیسی حکومت کا امریکی کمپنیوں گوگل اور ایمازون پر لاکھوں یورو جرمانہ

Published On 10 December,2020 06:08 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کی حکومت نے امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنیوں ایمازون اور گوگل پر لاکھوں ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ گوگل پر 100 اور ایمازون پر 35 ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

گوگل اور ایمازون پر یہ جرمانے اس لئے عائد کئے گئے ہیں کیونکہ یہ کمپنیاں فرانس کے صارفین کی پرائیوسی کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی تھیں۔ جرنامے کرنے کی یہ ہدایت فرانس کے ڈیٹا پرائیویسی ریگولیٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

ڈیٹا پرائیویسی ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ امریکا کی ان دونوں کمپنیوں نے فرانسیسی صارفین کے براؤزرز پر اشتہارات لگائے اور اس سلسلے میں نہ تو ان سے اجازت لی گئی اور نہ ہی انھیں آگاہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ کوکیز کمپیوٹر صارفین کے براؤزر میں ڈیٹا سٹوریج کی ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے جو ویب سائٹس کو صارفین کی آن لائن سرگرمیاں اپنے پاس محفوظ کرتی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں اور آن لائن اشیا کی فروخت کرنے والی کمپنیاں مارکیٹنگ کے لیے صارفین کی معلومات اپنے پاس محفوظ کرتی ہیں۔