چین کی 24 سالہ خاتون خلائی سائنسدان سوشل میڈیا پر بڑی بہن کے نام سے مشہور ہو گئیں۔ جو چنگیو کو چاند کی سطح کا جائزہ لینے والے چین کے سپیس پروگرام چینگہ فائیو میں کام کرنے کی وجہ سے شہرت ملی۔
جوچنگیو راکٹ کنیکٹر سسٹم کی انچارج ہیں سے خلائی مشن میں انتہائی کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ان کی قابلیت کا جشن منا رہے ہیں اور ان کی کامیابیوں کو ملک کے لیے باعث افتخار قرار دے رہے ہیں۔ چنگیو کو وینچینگ سپیس کرافٹ لانچ سائٹ پر سب سے کم عمر کمانڈراور بڑی بہن کے نام سے جانا جاتا ہے۔
بہت سے افراد نے ان کی تعریف کی اور لکھا کہ وہ ان کے مقابلے میں زندگی میں کتنے پیچھے رہ گئے۔ 23 نومبر سے چین کے سرکاری میڈیا پرچنگیو کا ذکر ہے۔ چاند پر روانہ کیا جانے والا چینگہ فائیو چین کا تیسرا کامیاب مشن ہے۔
چینگہ فائیو مشن کا مقصد چاند کی سطح پر موجود چٹانوں اور مٹی کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ سائنسدانوں کو چاند کی تشکیل کے بارے میں مزید جاننے میں مدد مل سکے۔ اگر چین اس میں کامیاب رہا تو وہ امریکا اور روس کے بعد تیسر ایسا ملک بن جائے گا۔