لاہور: (ویب ڈیسک) اکثر لوگوں کے وائی فائی کا کوڈ چرا کر دوسرے اسے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا وائی فائی کوئی استعمال نہ کرے تو ان ہدایات پر عمل کریں۔
اس کیلئے سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کا پاس ورڈ پیچیدہ ہونا چاہیئے تاکہ چور آسانی سے اس تک نہ پہنچ سکیں۔ اس کے بعد بھی کوشش کریں کہ گاہے بگاہے اپنا پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں۔
اس کے علاوہ اپنے گھریلو وائی فائی کی نگرانی کیلئے آپ ایسے پروگرامز انسٹال کرلیں جس کی مدد سے اگر کوئی بھی شخص آپ کا وائی فائی چوری کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کا فوری طور پر پتا چل جائے گا۔
اگر آپ کو اس بات کا علم ہو جائے کہ آپ کا وائی فائی چوری ہو چکا ہے تو سب سے پہلے فوری طور پر پاس ورڈ تبدیل کریں، پیچیدہ پاس ورڈ کا انتخاب کریں اور ڈیفالٹ نیٹ ورک کا نام تبدیل کردیں۔
بعض اوقات گھر میں آئے مہمان بھی انٹرنیٹ کا مطالبہ کرتے ہیں، اس صورتحال میں آپ پہلے سے ہی آپ نجی نیٹ ورک بنا لیں، اسے گیسٹ نیٹ ورک کیا جاتا ہے۔