لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی کمپنی ایمزون کے بانی جیف بیزوس دوبارہ سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں کیونکہ ٹیسلا کے چیئرمین ایلون مسک کی دولت میں اچانک 14 بلین ڈالر کی کمی واقع ہو گئی ہے۔
جرمن خبر رساں ادارے ڈوئچے ویلے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق جيف بيزوس کے اثاثوں کی مالیت 182.1 بلين ڈالر ہو گئی ہے جبکہ 176.2 بلين ڈالر کیساتھ ايلون مسک دوسرے نمبر پر ہيں۔
فرانسيسی شہری برنارڈ آرنوں دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں، ان کی دولت کا اندازہ 153.3 بلين ڈالر لگایا گیا ہے۔ اس فہرست میں چوتھا نمبر مائیکروسافٹ کے بانی بل گيٹس کا ہے جن کی مجموعی دولت 121.4 بلين ڈالر ہے۔
فيس بک کے بانی مارک زکربرگ اس فہرست ميں پانچويں نمبر پر ہيں۔ ان کی دولت چورانوے بلين ڈالر کے آس پاس ہے۔ چھٹے نمبر پر چینی شہری زونگ شنشان ہیں۔ ان کی دولت 92.4 بلين ڈالر ہے۔