اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی سروس شروع کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں پی ٹی اے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں موبائل براڈ بینڈ کے آغاز کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سہولت سے جنوبی وزیرستان کے رہائشیوں کو تعلیم، صحت، کاروبار اور دیگر مقاصد کے لیے تھری اور فور جی سروس سے استفادہ حاصل ہوگا جبکہ طلبہ کو آن لائن کلاسز سے مستفید ہونے میں مدد ملے گی۔
Press Release: In pursuance of Prime Minister of Pakistan s announcement for the launch of 3G and 4G mobile broadband in South Waziristan, PTA has issued directions to the Cellular Mobile Operators (CMOs) to immediately start mobile broadband services in the district. pic.twitter.com/XrXTbNbPOr
— PTA (@PTAofficialpk) January 20, 2021
پاکستان ٹیلی وژن کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جدید انٹرنیٹ کی سہولت سے جنوبی وزیرستان کو ملک کے دیگر علاقوں کے مساوی بنانے میں مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وانا میں ایک تقریب سے خطاب میں جنوبی وزیرستان آج سے ہی تھری اور فور جی سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔