ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے نیا فیچر متعارف کرادیا

Published On 01 February,2021 05:26 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) نیٹ فلیکس نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے اینڈرائیڈ فونز رکھنے والے صارفین اپنی پسندیدہ ویڈیوز کو دیکھنے کے لئے اسے اپنی مرضی کے وقت میں مرتب کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے صارف ایسے اوقات کار منتخب کر سکتے ہیں جس میں نیٹ فلیکس خود بخود بند ہوجائے گی۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس فیچر کو نیٹ فلیکس ٹیسٹنگ سلپ ٹائم فیچر کا نام دیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر میں کے تحت صارفین اپنی مرضی کے چار اوقات کار منتخب کر سکتے ہیں جن میں 15 منٹ، 30 منٹ، 45 منٹ یا ویڈیو کے دورانیے پر منحصر ہو سکتا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے ناصرف صارفین مسلسل جاگتے رہنے کی کوفت سے محفوظ رہیں گے بلکہ ان کے موبائل فون کی بیٹری کی معیاد بھی بڑھے گی۔