بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی ملٹی نیشنل الیکٹرانک کمپنی شیاؤمی نے موبائل چارجنگ کے لیے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو بیم فارمنگ پر مشتمل ہے۔
شیاؤمی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ابھی ایم آئی ایئر چارج ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور اس سال تک اس ٹیکنالوجی کے دستیاب ہونے کی امید نہیں ہے۔
کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس ٹیکنالوجی کے لیے متعلقہ اتھارٹیز سے منظوری لی گئی ہے یا نہیں اور اس کی قیمت کیا ہوگی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئٰ ٹیکنالوجی ایک کلومیٹر تک چارجنگ لہروں کا دائرہ بنا لیتی ہیں۔ تاہم ضروری یہ ہے کہ صارف کے پاس بھی اس مشین سے لہریں وصول کرنے والا موبائل ہو۔
اس ٹیکنالوجی کو مارکیٹ میں آنے کے لیے ابھی وقت درکار ہے تاہم اس ٹیکنالوجی سے عوامی مقامات پر ایک ساتھ کئی موبائل چارج کرنے کی سہولت میسر ہو جائے گی۔
چارجنگ کے لیے طاقتور لہروں کو اسمارٹ فون میں موجود اینٹیناز موصول کرتے ہیں اور اس طرح فون چارج ہونے لگتا ہے۔
یہ چارجنگ اتنی طاقتور ہوتی ہیں کہ درمیان میں کسی شخص یا رکاوٹ آنے کے باوجود فون تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔