فیس بک نے میانمار فوج کی نیوز سائٹ کا صفحہ ڈیلیٹ کر دیا

Published On 21 February,2021 09:10 pm

برما: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک نے میانمار میں بغاوت کے بعد ان کی فوج کے زیر سایہ چلنے والا ایک پیج ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ یہ اقدام دو افراد کی ہلاکت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ فوج کے زیر انتظام چلنے والے اس پیج کے ذریعے قوانین اور ضابطوں کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے کمیونیٹی سٹینڈرڈز کی لگاتار خلاف ورزیوں کی وجہ سے فیس بک پر سے ٹیٹماڈاو ٹرو نیوز انفارمیشن ٹیم پیج کو ہٹا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ میانمار کی فوج کی جانب سے اس فیس بک پیج کے ذریعے مظاہرین کو متنبہ کرنے کا کام لیا جا رہا تھا۔
 

Advertisement