2020ء میں پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

Published On 16 February,2021 08:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گوگل نے پاکستان سے متعلق سرچنگ رپورٹ 2020ء جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں نے گزشتہ سال پانچ شعبوں کو زیادہ سرچ کیا۔

گوگل کے مطابق پالتو جانور رکھنے سے متعلق گوگل پر سرچ میں 700 فیصد اور گھر میں بچوں سے متعلق مصروفیات کے مواد کی سرچ میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔

گوگل سرچنگ رپورٹ 2020ء کے مطابق ‘’صدقہ’’ دینے سے متعلق سرچ میں 41 فیصد، آن لائن گیمز سے متعلق سرچ میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔

گوگل رپورٹ کے مطابق صنفی توازن اور احساس کمتری کے موضوعات کی سرچ میں 40 فیصد، ذہنی صحت اور توازن سے متعلق آن لائن سرچ میں سو فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ فلاحی کاموں کے موضوعات کے لئے سرچ میں 122 فیصد اور اردو ترجمہ شدہ مواد کے لئے سرچ میں 328 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں اپنی عادات کے مصرف کے لئے 128 فیصد موضوعات میں اضافہ ہوا۔

کھانوں کی تیاری اور ریسیپیز کی تلاش میں 140 فیصد، سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کے رجحانات کی تلاش میں 223 فیصد اور بیماریوں سے بچاؤ سے متعلق سرچ میں 109 فیصد اضافہ ہوا۔

 

Advertisement