آئرن مین کی کار مارکیٹ میں متعارف

Published On 12 February,2021 09:25 pm

برلن: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم مشہور و معروف فلم Avengersایونجرز اینڈ گیم میں آئرن مین کی گاڑی کو عام صارف کیلئے مارکیٹ میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈونی جونیئر المعروف آئرن مین نے بیٹری سے چلنے والی جی ٹی کا ابتدائی پروٹو ٹائپ چلایا۔

آؤڈی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کار کے استعمال سے آلودگی میں کمی آئے گی کیونکہ ای ٹرون جی ٹی گرینڈ ٹور کا گیس یا زہریلے مادوں کا اخراج صفر ہے۔

یہ گاڑی تیز رفتاری میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ یہ صرف 3.3 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سپیڈ پکڑتی ہے۔

جرمن کمپنی آؤڈی نے ای ٹرون جی ٹی گرینڈ ٹور الیکٹرک کار کے اس نئے ورژن کی قیمت 1 لاکھ 33 ہزار 105 برطانوی پاؤنڈ مقرر کی ہے۔

یہ جدید ترین الیکٹرک گٓڑی اپریل 2019ء میں ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ایونجرز اینڈ گیم میں آئرن مین کے کردار نے چلائی تھی۔

 

Advertisement