پاکستان کا جدت کی جانب ایک اور قدم، فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا

Published On 11 February,2021 05:52 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

فائیو جی کے تجربے کی تقریب میں انفامیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر سید امین الحق، یو اے ای سفیر حماد عبید ابراہیمی اور چیئرمین پی ٹی اے عامر باجوہ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر فائیو جی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ سرجری کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ذہن میں رہے کہ اس سے قبک اگست 2019ء میں پہلی بار پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل کا فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند ہے۔ ان کا ملک آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درینہ تعلقات ہیں ، آئی ٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

 

Advertisement