مواصلات اور محکمہ ڈاک کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ صارفین کو معیاری اور مناسب خدمات فراہم کرنے کیلئے ملک بھر میں ڈیجیٹل فرنچائز ڈاکخانے قائم کئے جا رہے ہیں۔
پیر کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر رواں ماہ کے دوران دو ہزار فرنچائز شروع کی جا رہی ہیں جبکہ آئندہ چند برس کے دوران ایک لاکھ فرنچائزز شروع کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب تک دس ہزار افراد نے ڈیجیٹل فرنچائزز کے حصول کیلئے درخواستیں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں کم از کم تین سے چار لاکھ نوکریاں پیدا ہونگی اور ملازمین پر کام کا بوجھ بھی کم ہو گا۔
مراد سعید نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے عمل کی تکمیل کے بعد الیکٹرانک منی آرڈرز کیلئے ای کامرس پورٹل تیار کیا جائے گا۔