ایمزون کے بانی ایک بار پھر دنیا کے سب سے امیر شخص بن گئے

Published On 17 February,2021 09:29 pm

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکی کمپنی ایمزون کے بانی جیف بیزوس نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیسلا کے شیئرز میں گراوٹ دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے ایلون مسک پہلے پائیدان سے کھسک کر دوسرے مقام پر آ پہنچے ہیں۔

ایمزون کے مالک جیف بیزوس کئی سالوں سے مسلسل دنیا کے سب سے رئیس شخص بنے ہوئے تھے، لیکن جنوری 2021ء میں ایلون مسک انہیں پیچھے چھوڑ کر سب سے امیر شخص بن گئے تھے۔

منگل کو ٹیسلا کا شیئر 2.4 فیصد ٹوٹ کر 796۔22 ڈالر پر بند ہوا۔ اس سے ایلون مسک کی جائیداد میں 4.58 ارب ڈالر کی کمی آئی۔

2021ء میں ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جائیداد میں اب تک 2050 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ جیف بیزوس کی جائیداد محض 88.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایلون مسک کی جائیداد 458 کروڑ ڈالر گھٹ گئی ہے۔ 26 جنوری کے بعد سے ٹیسلا کے شیئرز میں 10 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی ہے۔

امیروں کی فہرست میں 137 ارب ڈالر کے ساتھ بل گیٹس تیسرے، 116 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ برنارڈ ارنالٹ چوتھے اور مارک زکر برگ 104 ارب ڈالر پانچویں مقام پر ہیں۔
 

Advertisement