یو اے ای کے صحراؤں میں بارشوں کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

Published On 19 March,2021 04:56 pm

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) دنیا کے گرم ترین علاقوں میں شمار ہونے والے عرب ملک متحدہ عرب امارات میں اب بارش برسانے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں چھپنے والی خبر کے مطابق یہ ڈرونز خصوصی طور پر تیار کئے گئے ہیں۔ ان میں ایسی جدید ٹیکنالوجی رکھی گئی ہے جس کو یہ استعمال کرکے بادلوں کو بارش برسانے پر مجبور کریں گے۔

دراصل ان ڈرونز کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے بادلوں تک پہنچایا جائے گا۔ یہ ڈرون انتہائی بلندی پر پہنچ کر بادلوں کو بجلی کے جھٹکے دیں گے، جس سے وہ بارش برسا کر عرب لے لق ودق صحراؤں کو سیراب کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں بارشوں کیلئے کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں بادلوں پر نمک گرایا جاتا ہے۔ تاہم اس کے باوجود وہاں صرف سالانی 100 ملی لیٹر تک ہی بارش ہوتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2017ء میں بارش بڑھانے کے 9 مختلف منصوبوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر فراہم کیے تھے اور ان میں سے ایک ٹیم کی سربراہی یونیورسٹی آف ریڈنگ کے سائنسدان کر رہے ہیں۔

اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے پروفیسر مارٹین ایمبام نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد بادلوں کے قطروں میں موجود برقی چارج کے توازن کو بدلنا ہے۔

 

Advertisement