سوشل میڈیا قوانین کا معاملہ، اٹارنی جنرل نے سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں

Published On 30 March,2021 05:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا قوانین کے معاملے پر اپنی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا رولز اور نگرانی کے لیے بڑے پیمانے پر مشاورت کی جائے۔

اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا رولز میں بنیادی انسانی حقوق اور آزادی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کی سفارشات پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ کمیٹی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیری مزاری کی سربراہی میں کام کرے گی۔

کمیٹی میں ملیکہ بخاری، سینٹر علی ظفر، سیکرٹری وزارت آئی ٹی شامل ہیں جبکہ چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

سوشل میڈیا قوانین کیلئے بنائی گئی یہ کمیٹی تیس روز کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو دے گی۔

 

Advertisement