دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد صارفین نے پب جی گیم ڈاؤن لوڈ کرلی

Published On 25 March,2021 05:32 pm

بیجنگ: (ویب) چینی ٹیکنالوجی کمپنی ٹینسنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ پب جی کو ایک ارب سے زائد صارفین نے اپنے موبائل فونز پر ڈاؤن کر لیا ہے.

پب جی گیم صرف تین سال قبل ہی آئی تھی لیکن اس نے آتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر لئے تھے۔ اس مختصر عرصے میں ہی یہ تاریخ کی کامیاب ترین ویڈیو گیم بن چکی ہے۔

حال ہی میں جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق پب جی بچوں اور بڑوں کی مقبول ترین گیمز سب وے سرفرز اور کینڈی کرش ساگا سے فی الحال پیچھے ہے۔

ماہرین ان دونوں گیمز کی مقبولیت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ چونکہ یہ کھیلنے میں آسان ہیں، اس لئے صارفین ان کی جانب زیادہ سے زیادہ متوجہ ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹینسنٹ دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیم کمپنی ہے، اس کمپنی نے ایک اور موبائل گیم بھی بنائی ہے جس کا نام پیس کیپر ایلیٹ ہے۔
 

Advertisement