کورونا کی چھپی نشانیاں بتانے والی پہلی اے آئی ڈیوائس

Published On 23 March,2021 10:58 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) تیز ترین ویکسین کی تیاری کیساتھ ساتھ کورونا وائرس سے متعلق متعدد ٹیکنالوجیز پر کام کیا گیا، ان ٹیکنالوجیز میں لیبارٹری میں تیار کردہ مونوکلونل اینٹی باڈیز، کرسپر جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی پر مبنی ریپڈ ٹیسٹ اور دیگر شامل ہیں۔

اب امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے پہلی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائس کی منظوری دی ہے جو کوویڈ 19 کے ایسے مریضوں میں مرض کی نشانیوں کی نشاندہی کرسکتی ہے جن میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

یہ ڈیوائس آرم بینڈ کی طرح ہے جس میں لائٹ سنسرز اور ایک چھوٹا کمپیوٹر پروسیسر موجود ہے جو وائرس کی مختلف نشانیوں پر نظر رکھتا ہے۔
 

Advertisement