کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل ٹاور نصب

Published On 22 April,2021 04:46 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان نے کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل ٹاور نصب کر دیا جو کوہ پیماﺅں کے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزارت داخلہ کے ماتحت مواصلات کی خصوصی ٹیم نے کے ٹو بیس کیمپ پر پہلا موبائل فون ٹاور نصب کیا۔ وزیر سیاحت گلگت بلتستان ناصر علی خان نے بتایا کہ کوہ پیما اور سیاح اب پہاڑ پر موبائل فون اور انٹر نیٹ دونوں استعمال کر سکتے ہیں جبکہ اس سے قبل انہیں بیس کیمپ سے رابطے میں رہنے کیلئے سیٹلائٹ فون پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔

ناصر علی خان کے مطابق گلگت بلتستان کی حکومت سیاحوں کی سہولت کیلئے مزید اقدامت کر رہی ہے ، لاہور سے سکردو کیلئے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جا رہی ہیں ، حکومت جلد ہی مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کیلئے ایک نیا روٹ کھولنے جا رہی ہے۔