انسانی آنکھ کی شکل کا ویب کیم تیار

Published On 20 April,2021 10:49 pm

برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی کی مشہور یونیورسٹی سارلینڈ کے شعبہ ہیومین کمپیوٹر سے وابستہ ایک سائنسدان مارک ٹیسیئر نے انسانی آنکھ سے ملتا جلتا ایک ایسا انوکھا ویب کیم تیار کیا ہے جو ناصرف اردگرد کی چیزوں کا مشاہدہ کر سکتا ہے بلکہ اس میں جذبات کا اظہار کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

دا آئی کیم نامی یہ ویب کیم تیار کرنے والے سائنسدان اس سے قبل مصنوعی جلد بھی تیار کر چکے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد انسانوں اور مشینوں کی مشترکہ خصوصیات کی جانب توجہ دلانا ہے۔ آنکھ کے اس غیرمعمولی ڈھیلے کا انحصار کمپیوٹر کے الگورتھم پر ہے، جس کی مدد سے وہ تصاویر اور خدوخال کی شناخت اور معلومات کی تشریح کرتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت ٹھیک اسی وجہ سے انسانی دماغ کی طرز پرتیار کی گئی ہے، اس لیے اس کے پیچھے موجود ٹیکنالوجی یعنی اعصابی نیٹ ورکس دماغ میں راستوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان صاف تصورات کو مزید واضح کرنے سے ٹیسیئر کو امید ہے کہ معاشرے میں ٹیکنالوجی کی نوعیت اور نگرانی کے عمل پر بحث کا دائرہ وسیع کیا جاسکے گا۔

دی انڈیپینڈںٹ اردو میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق سارلینڈ یونیورسٹی کے سائسندان کی ویب سائٹ پر سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ آیا نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے آلات شفاف یا دکھائی دینے والے ہونے چاہییں اور یہ کہ سمارٹ آلات اس وقت کام کریں جب ان کی ضرورت ہو اور اس وقت نہ کریں جب ضرورت نہ ہو۔

ویب کیم کے حوالے سے سارلینڈ یونیورسٹی کی ہیومن کمپیوٹر انٹرایکشن لیب میں ایک تحقیق کی گئی ہے، جس میں جائزہ لیا گیا ہے کہ ویب کیم جیسے جانے پہچانے آلات میں انسانی خوبیاں پیدا کرکے خیالی باتوں کو محسوس کرنے کے زیادہ قابل یا تشریحی بنایا جاتا ہے۔
 

Advertisement