گذشتہ چار دہائیوں میں دنیا کیسے بدلی، گوگل نے نیا ٹائم لیس ٹول لانچ کر دیا

Published On 16 April,2021 11:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا گذشتہ چار دہائیوں میں کیسے بدلی، گوگل نے نیا ٹائم لیس ٹول لانچ کر دیا۔

2 کروڑ سیٹلائیٹ تصاویر کے ذریعے اب گوگل ارتھ پر دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین میں گزرے برسوں کے دوران کتنی تبدیلی آئی ہے۔ یہ ٹول امریکی خلائی ادارے ناسا اور گوگل کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد زمین پر موسمیاتی تبدیلیوں اور انسانوں کے مرتب کردہ اثرات سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔

اسے گوگل نے گوگل ارتھ کی تاریخ کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ بھی قرار دیا ہے۔
 

Advertisement