جاپانی کمپنی سونی نے نئے سمارٹ فون متعارف کرا دیئے

Published On 15 April,2021 08:43 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی سونی نے دو ایسے سمارٹ فونز صارفین کیلئے پیش کئے ہیں جنھیں خاص طور پر فوٹوگرافی کے شوقین افراد کیلئے تیار کیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی کی جانب سے جو دو نئے فونز متعارف کرائے گئے ہیں انھیں ایکسپیریا 1 III اور ایکسپیریا 5 III کا نام دیا گیا ہے۔

ایکسپیریا 1 IIIکی خاص بات اس میں چھ اعشاریہ پانچ انچ کا کے فور او ایل ڈی ڈسپلے ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سب سے پہلی مرتبہ کسی سمارٹ فون میں متعارف کرائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سونی کمپنی کی جانب سے ایکسپیریا 5 III بھی صارفین کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کیساتھ چھ اعشاریہ ایک انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے ہے۔

سوبی کے ان دونوں سمارٹ فونز میں ٹیلی فوٹو کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس کیمرے کی خاص بات ایسا جدید لینز ہے جو اپنی لینتھ کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان فونز کی مینوفیکچرنگ کے پیچھے یہ سوچ تھی کہ اسے موبائل گیمرز، فلم سازوں اور فوٹوگرافرز کو فائدہ پہنچ سکے۔